اسلام آباد:وزیر خارجہ سے ازبک ہم منصب کی ملاقات
ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ عبد العزیز کاملوف دفتر خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی سربراہی شاہ محمود قریشی جبکہ ازبک وفد کی سربراہی ازبک وزیر خارجہ نے کی۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان میں گہرے تعلقات ہیں، تعلقات افہام و تفہیم، مذہبی اور ثقافتی رشتوں پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ کے دورے سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
ازبک وزیر خارجہ عبد العزیز کاملوف آج صبح ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔ ازبک وزیر خارجہ کے ہمراہ 5 رکنی وفد بھی پاکستان آیا ہے۔