پاکپتن :عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ماریہ محمود
بڑھتے ہوئے جنسی تشدد کے واقعات کے پیش نظر سماجی تنظیموں کی طرف سے پاکپتن کے کیمرج کالج میں جنسی تشدد کی روک تھام کےلیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں ڈائریکٹر کیمبرج کالج محمد امین ایڈووکیٹ،چیئرمین جناح گروپ آف لائرز اویس عدیل احمد خاں بلوچ،حکیم لطف اللہ سمیت سماجی شخصیات،طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
سیمینار سے خطاب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ماریہ محمود نے کہا ہے کہ جنسی درندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،بچوں پر جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل افسوس ہیں،ہمارے معاشرے کے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہیں،معاشرے میں چھپے درندوں کے خلاف سخت کارروائیاں کررہے ہیں،ایسے عناصر کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹ رہی ہے،پاکپتن کے باسیوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے روشن مستقبل طلباء کی تربیت کی ضرورت ہے تاکہ وہ کسی بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچیں۔