کوئٹہ،ہرنائی کے قریب مسافر وینوں میں تصادم کے نتیجے میں 20افراد زخمی
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب ،ہرنائی کوئٹہ روڈ پلوسین ندی پر دو مسافر وینوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مسافر وینوں کے تصادم میں بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین بچے اور ضعیف العمر افراد شامل ہیں،زیادہ تر زخمیوں حادثہ کے مقام سے ہی کوئٹہ کےلئے روانہ کردیا گیا جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں دس کے قریب شدید زخمی لائے گئے تھے،زخمیوں ابتدائی امداد کے بعد انہیں بھی کوئٹہ ریفرکردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے پیش آیا،بعض زخمی ویگن کے اندر پھنس گئے جنہیں پولیس کے جوانوں نے ویگن سے نکالا۔