Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 01, 2018 05:57 pm views : 478

Location : Domestic Place

Karachi- DG Rangers Sindh Major Muhammad Saeed addresses to Ceremony
  • Urdu

کراچی، مظاہرین نے حد پار کی تو حکومت کے احکامات پر عمل کریں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

 ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ مظاہرین نے حد پار کی تو سندھ اور وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل کریں گے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ ستمبر 2013 سے اب تک کراچی دنیا کے چھٹے خطرناک شہر سے 67 ویں نمبر پر آگیا ہے جب کہ 2017 اور 2018 میں دہشت گردی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،عام انتخابات والے دن کراچی میں بدامنی کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا۔
میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ سیکیوریٹی اہلکار شہر میں کاروبار کی بہتری کے لیے اپنے خون اور جانوں کی قربانی کی شکل میں حصہ ڈال رہے ہیں، رینجرز کراچی کی معیشت اور کاروبار میں ایک خاموش اسٹیک ہولڈر ہے جس طرح پانچ سال میں کراچی کے حالات نارمل ہوئے اس کی مثال بھی دنیا میں نہیں ملتی۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں 70 فیصد انڈر میٹرک نوجوان ملوث پائے جاتے ہیں، یہاں آباد برادریوں کو جرائم میں ملوث نوجوانوں اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
آسیہ بی بی کی بریت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ڈی جی رینجرز نے کہا کہ یہ صورتحال صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہے اور امید ہے صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی تاہم کہ احتجاجی مظاہرین نے حد پار کی تو سندھ اور وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل کریں گے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved