اسلام آباد، تمام مذاہب کو عزت دلوانا ریاست کی ذمہ داری ہے، شہریار خان آفریدی
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی ذمہ داری ہے کہ تمام رویوں کو نہ صرف محسوس کرے بلکہ انسانیت سے جڑے تمام مذاہب اور مسالک کو وہی عزت دلوائی جائے جو کہ انسان اپنی سوچ اور فہم کے مطابق اپنے عقیدے کیلئے رکھتا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہریار خان آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کا ایمانی تقاضا ہونا چاہیے کہ اپنی ماں، باپ، بہن بھائی، جان ومال، اولاد اور سب سے بڑھ کر جب تک کسی بھی مسلمان کا خاتم النبین ﷺ سے محبت کا اظہار نہ ہو اس کا ایمان کامل نہیں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان جب مدینہ جاتے ہیں تو خاتم النبین ﷺ کے ساتھ محبت کا لازوال ایمانی تقاضا رکھتے ہیں۔ خاتم النبین ﷺ اور آل محمد پر اللہ اور اللہ کے فرشتے ارش معلی پر درورد بھیجتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ شب قوم سے خطاب کے دوران ایک پیغام دیا کہ بہت ہوچکا کسی کو کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ کوئی کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکے گا، اس ملک کے اندر گوردوارا، مندر، گرجا گھر، مسجد، امام بارگاہ، مدرسے اور ہر مذہب، ہر فکر اور ہر سوچ کوعزت دلوانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔