Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 01, 2018 08:45 pm views : 490

Location : Accountability Courts

Islamabad- Didn't find any account of Nawaz through which money was transferred, Zia
  • Urdu

اسلام آباد، نواز شریف کی فلیگ شپ میں سرمایہ کاری کا کوئی ثبوت نہیں ملا، واجد ضیا

پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ اور نیب کے گواہ واجد ضیا نے کہا ہے کہ نواز شریف کی فلیگ شپ میں سرمایہ کاری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ اور نیب کے گواہ واجد ضیاء پر جرح کی۔
خواجہ حارث نے پوچھا کہ کیا جے آئی ٹی کو کوئی ایسی دستاویز یا ایسا اکاوٴنٹ ملا جس سے ظاہر ہو کہ نواز شریف نے فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ کے قیام میں سرمایہ کاری کی ہو، یا اس کے قیام کیلئے رقم منتقل کی ہو تو واجد ضیاء نے جواب دیا کہ ایسی کوئی دستاویز یا بینک اکاوٴنٹ نہیں ملا۔
واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو نواز شریف کا کوئی ایسا بیرون ملک بینک اکاوٴنٹ نہیں ملا جس سے فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ کے قیام کیلئے رقم منتقل کی گئی ہو، جے آئی ٹی نے کسی ایسے گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جس نے کہا ہو کہ نواز شریف نے فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے قیام میں مدد کی ہو یا اس کے لیے رقم دی ہو۔
واجد ضیاء نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک اکاوٴنٹس کی کوئی تفصیلات نہیں ملیں، کیو نکہ جے آئی ٹی نے ان کے بیرون ملک اکاوٴنٹس کی تفصیلات معلوم ہی نہیں کیں، حسین نواز نے بھی جے آئی ٹی کو بیان میں یہ نہیں کہا کہ ان کے والد نواز شریف نے کمپنیوں کے قیام کے لیے رقم ادا کی ہے۔
عدالت نے سماعت کل صبح نو بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved