وفاقی
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 28 نومبر کوحکومت کےسو دن پورے
ہوں گے لیکن نو نومبر سے تفصیلات سامنےلائیں گے کہ اس سلسلے میں کتنی
کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔
فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں پاکستان کی ترجیحات
اورتوقعات پر توجہ مرکوز رہے گی، سی پیک کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہتے
ہیں، سی پیک کے تحت نیا جوائنٹ ورکنگ گروپ بن رہا ہے۔
خسرو بختیار کے
مطابق عمران خان کی چینی وزیراعظم سے ملاقات میں وفود کی سطح پر مذاکرات
ہوں گے، پاکستانی وزیراعظم شنگھائی ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں
گے، شنگھائی ایکسپو میں دیگرممالک کے سربراہان سے سائیڈ لائن پر ملاقاتیں
ہوں گی۔
خسروبختیار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کےامپورٹ کا ایک فیصد بھی حاصل کرلے تو یہ 18 بلین ڈالر کے مساوی ہوگا۔