Nov 01, 2018 09:26 pm
views : 498
Location : Saddar
Karachi- Public Views About Petrol Prices
کراچی،شہریوں کا حکومت سے پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کامطالبہ
حکومت
نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر ایک اور پیٹرول بم
گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جسے شہریوں نے
مسترد کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 97
روپے 83 پیسے ہوگئی ہےجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 37 پیسے اضافے
کے بعد 112 روپے 94 پیسے فی لیٹرجب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے اضافے کے
بعد 86 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
شہریوں کی جانب سے اس اضافے کو عوام دشمنی قرار دیا گیا ہے جبکہ شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کم کرنےکا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نوجوان طاہر کا کہنا
تھا کہ ہر چیز میں مہنگائی ہو رہی ہےنئی حکومت ہے کچھ دن برداشت کر لیتے
ہیں ۔
ایک شہری عبدالرشید کاکہنا تھا کہ عوام پہلے ہی بہت تنگ ہے غربت اور روزگار جیسے مسائل ہیں حکومت کو مہنگائی کم کرنی چاہیے۔