Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 02, 2018 02:50 pm views : 428

Islamabad- Swati should resign, can be charged under Article 62, SC
  • Urdu

اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس، اعظم سواتی عہدے سے استعفیٰ دیں، چیف جسٹس

 چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ اعظم سواتی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں ان کی اتنی انا ہے کہ آئی جی تبدیل کروا دیا۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران متاثرہ شخص نے عدالت کو بتایا کہ پولیس مجھے، میری بیوی، بیٹوں اور بیٹی کو پکڑ کرلے گئی، میں غریب آدمی ہوں، میرے ساتھ ظلم ہوا، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ غریب آدمی سے بدمعاشی کسی صورت قبول نہیں کریں گے، جو کرنا ہے پولیس قانون کے مطابق کرے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اعظم سواتی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں، اعظم سواتی کی اتنی انا ہے کہ آئی جی تبدیل کروا دیا،ان کا جرم ریاست کے خلاف ہے۔
عدالت نے نیب، ایف آئی اے اور آئی بی پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل جے آئی ٹی کے لیے نام دیں، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ملک کی عزت کا معاملہ کہاں سے آگیا، جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی چاہے صلح بھی ہوگئی ہو، تسلیم کریں زیادتی کی گئی ورنہ سب قانونی کارروائی کا سامنا کریں، فریقین کے درمیان صلح کو تسلیم نہیں کرتے، کیا اعظم سواتی ملک کے مالک ہیں، غریب کو دبا کر صلح کرلی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں نہیں جانتا، غریب آدمی کا اعظم سواتی سے مقابلہ ہے، یہ لیڈر ہیں جنہوں نے ملک کو چلانا ہے، متاثرہ خاندان تیسرے درجے کے لوگ نہیں تھے، آرٹیکل 82 ون ایف کا براہ راست اطلاق کرتے ہیں، اعظم سواتی نے اختیارات کا غلط استعمال کیا،ایسے لوگوں کوعدالت کیوں برداشت کرے، ملک کو چلانے والے لیڈر سچے اور ایماندار ہونے چاہیے۔
سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کے معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے 14 روز میں رپورٹ طلب کرلی، اس کے علاوہ جے آئی ٹی اعظم سواتی کے اثاثوں کی تحقیقات بھی کرے گی۔ جے آئی ٹی میں آئی بی سے احمد رضوان، ایف آئی اے سے میر واعظ نیاز شامل ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سینئر افسر جے آئی ٹی کا سربراہ ہوگا، جے آئی ٹی دیکھے کیا اعظم سواتی امریکا جا سکتے ہیں، سفارش، طاقت اور دولت کے بل بوتے پر کام نہیں ہوگا، پارٹی نے اللہ کی رضا کے لیے معاف کیا، ہم معاف نہیں کریں گے، اس موقع پر اعظم سواتی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ کیس بدھ تک ملتوی کریں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ تلوار آپ پر لٹک رہی ہے، جتنے دن مرضی لے لیں۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved