بیجنگ، وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، باہمی شراکت داری مضبوط بنانےپر اتفاق
وزیراعظم عمران خان نے آج چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے جس میں پاک چین تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی شرکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے پاک چین تعلقات کوہ ہمالیہ کی بلندیوں تک پہنچانے کا اعادہ کیا اور خطے میں درپیش مشترکہ چیلنجز کا مل کر سامنا کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے چینی صدر سے سکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے، زرعی اصلاحات، وائٹ کالر کرائم میں چینی ماہرین کی ماہرانہ مشاورت کے حصول پر بھی بات چیت کی۔
چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو معاشی تعاون کا بھی بھرپور یقین دلایا۔
ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تمام پہلووں پر بھی گفتگو ہوئی اور پاکستان میں مزید صنعتوں کے قیام، فری ٹریڈ ، پاکستانی برآمدات پر ٹیکس چھوٹ سمیت معاملات بھی زیرغور آئے۔
وزیراعظم نے چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو وسعت دینے اور گوادر کے تناظر میں بحر ہند میں مشترکہ سکیورٹی چیلنز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔