بیجنگ، غربت اور کرپشن کے خلاف چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک چین کی ترقی سے بہت متاثر ہے، چینی صدر کا ویژن اور قیادت رول ماڈل ہے، چین جس طرح غربت اور کرپشن سے نمٹا ہے کسی اور ملک نے نہیں کیا، گرمجوش استقبال کا بے حد ممنون ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران مزید کہا کہ پاکستان غربت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات سے خطے کو ثمرات مل رہے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات مظبوط ہیں اب ان میں نئی جہت آرہی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نہ صرف باہمی بلکہ خطے کے دیگرممالک کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔چینی صدر نے وزیر اعظم عمران خان کی دعوت قبول کرلی۔