Nov 02, 2018 05:50 pm
views : 499
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Asghar Khan Implement Case, CJP ordered FIA to submit report
اسلام آباد، اصغر خان عملدرآمد کیس، چیف جسٹس کا ایف آئی اے کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں ایف آئی اے کو 6 ہفتے میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ عدالت ہمیں بلا لیتی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے آپ کو نہیں بلایا، جاوید ہاشمی نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے رات کو اٹھا کر نوٹس پر مجھ سے دستخط لیے، مہربانی کریں آخر میرا قصور کیا ہے۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ کیا آپ کو وہ وقت یاد ہے جب آپ نے میرا ہاتھ چوما تھا، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے سب کے سامنے بتا دیا اب تو میں کیس سننے کے لیے نااہل ہوگیا ہوں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد تحقیقات ایف آئی اے کو کرنی ہے، ایف آئی اے سے تحقیقات کی رپورٹ مانگ رہے ہیں، جاوید ہاشمی کو نوٹس جاری نہ کریں، جاوید ہاشمی کی بہت عزت اور احترام کرتا ہوں جب کہ ایف آئی اے 6 ہفتے میں تحقیقات کر کے رپورٹ دے۔