Nov 02, 2018 05:52 pm
views : 474
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan Navy Sea Spark Exercise 2018
کراچی، مشق سی اسپارک 2018 ، شمالی بحیرہ عرب میں بحری جہازشکن میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ
پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2018 کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں بحری جہازشکن میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں سے داغے گئے میزائلوں نے درستگی کے ساتھ اپنے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پی این ایس معاون سے فائرنگ کے اس مظاہرہ کو دیکھا۔
پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان اور مسلح افواج کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
مہمان خصوصی نے پاک بحریہ کی یونٹس کے فلیٹ ریویو اور نیول ایئر آرم کے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی دیکھا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریاں اطمینان بخش ہیں اوریہ خطے کی ایک جدیدو با صلاحیت فورس بن چکی ہے۔
سربراہ پاک بحریہ ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ لا ئیو ویپن فائرنگ کا یہ کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی قابل اعتماد اور بھر پورفائر پاور صلاحیت کا عکاس ہے۔چار جہتی پاک بحریہ کسی بھی بحری جارحیت کا جواب دینے کےلئے مکمل تیار ہے۔کامیاب میزائل فائرنگ دفاع پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔
ایئر چیف نے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشٹرکہ آپریشنز کرنے کی مربوط صلاحیتوں کی تعریف کی۔