کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 287 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ (2 نومبر 2018ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 287 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 42004 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 228 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 102 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔