Nov 02, 2018 08:23 pm
views : 462
Location : Domestic Place
Sheikhupura- Fruit Seller Child looted in City
شیخوپورہ، حد ہے بے کسی کی، ننھے پھل فروش کو مظاہرین نے لوٹ لیا
شیخوپورہ کے علاقے میں ایک ننھا پھل فروش اپنے گھر سے روزی کمانے کیلئے
گدھا گاڑی پر کیلے لگاکر نکلا جسے شہر میں بے حس مظاہرین نے بے رحمی سے لوٹ
لیا۔
ننھا پھل فروش مزاحمت کرتا رہا تاہم اس کی ایک نہ سنی گئی۔
بڑوں کو دیکھ چھوٹے بچوں نے بھی پھل فروش کے ٹھیلے پر اپنا ہاتھ صاف کرلیا جس کے بعد ننھا پھل فروش مایوس ہو کر چلا گیا۔
واقعے کی خبر نشر ہوتے ہی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خبر کا نوٹس
لے لیا اور پنجاب حکومت سے درخواست کی کہ وہ اس ننھے پھل فروش کو تلاش کریں
اور اس کے نقصان کی مکمل تلافی کریں۔