راولپنڈی، آرمی چیف کی مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ممتاز مذہبی اسکالر اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا سمیع الحق کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مولانا سمیع الحق کے خاندان سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔