Nov 03, 2018 01:52 am
views : 429
Location : Punjab Assembly
Lahore- TLP Sit in Ends
لاہور، مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم
تحریک لبیک پاکستان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ قائدین کے اعلان کے بعد دھرنا مظاہرین منتشر ہونا شروع ہوگئے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر افضل قادری کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی نے گاؤں کی مشترکہ پنچائیت میں جرم تسلیم کیا تھا جس میں مسلمان اور مسیحی افراد شامل تھے،سپریم کورٹ کے فیصلے کو عوام نے مسترد کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتی نمائندوں سے مذاکرات ہوئے ہیں، جس میں ہمیں زبانی اور تحریری یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آسیہ ملعونہ کی سزا کو بحال کرایا جائے گا۔پیر کو سب سے پہلے نظرثانی اپیل پر کارروائی ہوگی۔ اگر آسیہ ملعونہ کو باہر بھیجا گیا تو زبردست تحریک چلائی جائے گی،جو حکومت کو بہاکر لے جائے گی۔ ہمیں قوی امید ہے آئندہ فیصلہ قرآن وسنت کے مطابق ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا نام فتنہ فساد رکھ دیا جائے تو مناسب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مطابق تمام گرفتار افراد کو رات میں ہی رہا کردیا جائے گا اور ان پر قائم مقدمات بھی جلد ختم کئے جائیں گے۔ آئندہ ایسی کوئی بات نہیں ہوگی جس سے ختم نبوت پر حملہ ہو۔a
علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے جانیں ہتھیلی پر رکھ کر ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ کیا ہے۔ ہم ہروقت حضورت کی عزت کے تحفظ کیلئے موجود ہیں۔ پاکستان کی بنیاد ہی مذہب کے نام پر رکھی گئی۔ہم نے واضح کردیا کہ پاکستان کی بنیاد کے خلاف کوئی بھی بات کرے گا تو حضور کے غلاموں کا ہاتھ ان کے گریبانوں پر ہوگا۔ کچھ لوگوں نے تحریک کے لبادے میں شرپسندی کرنے کی کوشش کی ، ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اقلیت اقلیت اور مسلمان مسلمان بن کر رہیں۔ اب تو یورپی عدالت نے بھی کہہ دیا کہ حضور کی شان کے خلاف بات کرنا کوئی آزادی نہیں ہے۔