Nov 03, 2018 01:54 am
views : 485
Location : Domestic Place
Islamabad- attack on Abdullah Gull
اسلام آباد، جنرل (ریٹائرڈ) حمید گل مرحوم کے صاحبزادے عبداللہ گل پر بھی قاتلانہ حملہ
جنرل (ریٹائرڈ) حمید گل مرحوم کے صاحبزادے عبداللہ گل پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا ہے، عبداللہ گل حملے میں محفوظ رہے۔
عبداللہ گل کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنی رہائش گاہ سے راولپنڈی مولانا سمیع الحق مرحوم کے گھر جا رہے تھے جب اسلام آباد ہائی وے پرنامعلوم موٹر سائکل سوار نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
عبداللہ گل کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر پیش آیا، ان کی گاڑی پر پستول سے فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے ان کی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا۔ فائرنگ کے وقت وہ گاڑی میں اکیلے تھے، نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی جانب سے فائرنگ کرنے پر انہوں نے جیپ کچے راستے پر اتار کر رفتار مزید تیز کردی۔ گاڑی پر کئی فائر لگے لیکن وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
عبداللہ گل نے ایک ہی وقت میں مولانا سمیع الحق اور خود پر قاتلانہ حملے کو سوچھی سمجھی سازش قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا کی شہادت بہت بڑا حادثہ ہے، وہ ملک میں لگی آگ کو بجھانے کی صلاحیت رکھتے تھے، ہم نے ایک بہت بڑا رہنما کھودیا۔انہوں نے ملک دشمن عناصر کو للکارتے ہوئے پیغام دیا کہ پاکستان کی سلامتی ہمارے بقا اور ایمان کا حصہ ہے، دشمن کان کھول کر سن لےپاک فوج اور عوام کے درمیان ہم لڑائی نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا ہمارا عزم اور حوصلہ جوان ہے ، پاکستان کی خاطر جان قربان کے لئے بھی تیار ہیں۔