کراچی : رینجرز کی کارروائیاں‘ 2 ملزمان گرفتار
کراچی میں رینجرز نے موسمیات چورنگی اوریاسرآرکیڈ گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف علاقوں میں 80 سے زائد اسٹریٹ کرائمزاورڈکیتی میں ملوث ہیں، ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے شریف آبادمیں اسپیئرپارٹس کی دکان میں ڈکیتی تھی، عبدالقادرجاسرکی دوران ڈکیتی واضح طورپرشناخت ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔