اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات
وزیراعظم عمران خان آج صبح گریٹ ہال پہنچے تو چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور ان کی کابینہ کے اراکین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔تقریب میں دونوں ممالک کےقومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، وزیراعظم پاکستان کےاعزازمیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان تیانمن اسکوائر پہنچے تھے جہاں انہوں نے پیپلزہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی، دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے اور باہمی مفاد کے لیے شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوئی تھی