کراچی:یہ الزام نہیں یہ مقدمہ ہےہم پر، فاروق ستار
کراچی اے ٹی سی عدالت میں سابق رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کو میں تقریر کرنے جارہا تھا لیکن مجھے کرنے نہیں دی،اس دن ہم لندن سے علیحدہ ہو گئے تھ،ہم نے کھلے دل سے کہ دیا کہ ہمارا لندن سے کوئی تعلق نہیں
ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے پاکستان زندہباد کا نعرہ لگایا ہے تو یہ مقدمات بننے نہیں چاہیے تھے،ہم پر زبردستی مقدمات بنائے جارہے ہیں جھوٹے گواہ پیش کئے جارہے ہیں،اس سے عدالت عوام اور ہمارا وقت ضائع ہو رہا ہے،اگر ریاست ہمیں گنہے گار سمجھتی ہے تو کھل کر کہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ جن 60 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے زیادہ تر وہ لوگ تقریر میں موجود ہی نہیں تھے،یہ سیاسی مقدمات ہیں، لیکن ہم پھر بھی کوئی این ار او نہیں مانگ رہے ،ہم میں سے کسی کو 22 اگست کو یہ معلوم نہ تھا کہ بانی کیا تقریر کرنے والے ہیں ،ہمیں نہیں معلوم تھا کہ بانی ایم کیو ایم کے ذہن میں کیا تھا