کراچی، آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس
آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیر صدارت سنٹر ل پولیس آفس میں اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا، اجلا س میں پولیس کی حکمت عملی اور لائحہ عمل کو مزید سخت اور مؤثر بنانے پر غورکیا گیا ۔
اجلاس میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فوری رد عمل اورریزرو پلاٹونز کو ہمہ وقت چوکنا اور متحرک رکھنے کی ہدایات کی گئی۔
پیٹرولنگ ، اسنیپ چیکنگ اور دیگر ضڑوری امور کے دوران پولیس سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے گئے۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ زونل، ڈی آئی جی کراچی سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز اہلکاروں نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں دیگر پولیس رینج کے ڈی آئی جیز، متعلقہ ایس ایس پیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔