پشاور، مولانا سمیع الحق کا سفر آخرت، نماز جنازہ ادا کردی گئی
جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے اکوڑہ خٹک کے خوشحال خان ڈگری کالج میں ادا کردی گئی۔ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا حامد الحق نے پڑھائی۔
مولانا سمیع الحق کو جامعہ حقانیہ کے احاطے میں ان کے والد مولانا عبدالحق کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، مسلم لیگ (ن) کے راجا ظفر الحق اور امیر مقام، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ سمیت کئی سیاسی شخصیات نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے نہایت سخت انتظامات کئے گئے تھے۔