کراچی، اے ٹی سی نے ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمے کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی
انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور شریک
ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سابق صوبائی وزیر اے ٹی
سی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دیگر شریک ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے
باعث کارروائی ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔
ملزمان پر دہشت گردی، جلاؤ گھیراؤ اور دیگر الزامات ہیں۔ ملزمان کے خلاف
بدین کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ ذوالفقار مرزا اور ساتھیوں پر
فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔