اکوڑہ خٹک میں جمعیت علمائے (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو نماز
جنازہ کی ادائیگی کے بعد جامعہ حقانیہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
جمعیت علمائے (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی
نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے اکوڑہ خٹک کے خوشحال خان ڈگری کالج میں ادا
کردی گئی۔ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا حامد الحق
نے پڑھائی۔ مولانا سمیع الحق کو جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے احاطے میں ان
کے والد مولانا عبدالحق کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔
اس موقع پر دارالعلوم حقانیہ کے نئے مہتمم کا اعلان بھی کیا گیا۔
مولانا
یوسف شاہ نے نماز جنازہ کے موقع پر اعلان کیا کہ دارالعلوم حقانیہ کے نئے
مہتمم مولانا سمیع الحق کے بھائی مولانا انوارالحق ہوں گے جبکہ بیٹے حامد
الحق نائب مہتمم ہوں گے۔