وزیر اعظم عمران خان نے چین کے نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات کی۔ ملاقات
میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں
رہنماؤں نے پاک چین اسٹرٹیجک تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے 70 کروڑ افراد کو غربت اور بدعنوانی سے نکالنے پر چین کی ستائش کی۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے چینی تجربات
سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ سی پیک کے تحت سماجی واقتصادی ترقی اور مکانات
کی تعمیر ترجیح ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت بھی دی۔
اس موقع پر چینی نائب صدر وانگ کیشان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ہر آزمائش پر پورا اترنے والے شراکت دار ہیں۔