اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
ملک میں بدلتا موسم ۔۔۔موسم سرما نے دے دیا آنے کا سندسہ۔۔۔
اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت 13 ڈگری سنٹی گریڈ رہا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد رہا۔ لاہور میں درجہ حرارت 17، کراچی میں 26 اور کوئٹہ میں 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے، بلوچستان کے سرد ترین مقامات میں زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، خواجہ عمران شامل ہیں جہاں درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، خانوزئی اور بوستان میں درحہ حرارت صفر ریکارڈ کیا گیا، خشک اور شدید سرد موسم اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
ماہرین موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔