فخرعالم مشن پرواز مکمل کرکے دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے
پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے اپنا خواب 'مشن پرواز' مکمل کرلیا ہے جس کے بعد وہ دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔انہوں نے مشن مکمل کرنے کی خوشخبری سب کو ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔
فخر عالم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے مشن کا آغاز 10 اکتوبر کو فلوریڈا سے کیا تھا جس میں انہوں نے 24 دن میں 22 ممالک کا سفر کیا ہے اور اب وہ واپس فلوریڈا پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے آفیشل طور پر کامیابی سے مشن پرواز مکمل کرلیا ہے۔
فخر عالم نے پورے پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب ہمارا نام ہوا بازی کی تاریخ میں لکھا جا چکا ہے۔