کراچی: گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی سندھ کا اجلاس
وفاقی وزیر اطلاعات فواد احمد چوہدری کی زیر صدارت پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کا اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، صوبائی صدر امیر بخش بھٹو ، پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، وفاقی وزیر میاں محمود سومرو، اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، کراچی ڈویزن کے صدر خرم شیر زمان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے،عمران خان کی قیادت میں مڈل اور نچلے طبقے لوگوں کا انقلاب آیا،کوئی الیکشن انتظامیہ کی مدد سے نہیں جیتا جائے گا،اب سیاست پٹواری کلچر سے آگے چلی گئ ہے