کراچی: سپرہائی وے کے قریب گودام میں آگ لگ گئی
سپرہائی وے نیو سبزی منڈی چاکر ہوٹل کے قریب لکڑی کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی سات سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے پہنچی تاہم آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔آگ کی وجہ سے قریبی علاقوں میں دھویں کے بادل بن گئے ہیں جب کہ قریبی علاقے کے لوگوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث قریبی گوداموں میں بھی آگ پھیلنے کا خدشہ ہے جب کہ قریبی علاقے کے لوگوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔