شنگھائی،وزیر اعظم پاکستان عمران خان شنگھائی پہنچ گئے
وزیر اعظم پاکستان عمران خان شنگھائی پہنچ گئے،شنگھائی میں اعلی حکام نے اُنکی آمد پر استقبال کیا،وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ,وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر،وفاقی وزیر خسرو بختیار ،وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عبدالرزاق داؤد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔
وزیر اعظم عمران خان شنگھائی میں چائنہ انٹر نیشنل ایکسپو میں شرکت کریں گے اور نمائش کے افتتاحی اجلا س میں شرکت کریں گے اور بطور مہمان خصوصی خطاب بھی کریں گے،چین کی جانب سے پاکستان کی شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔