کراچی،زرداری اور بھٹو کی پیپلزپارٹی کا تعلق آسمان اور زمین جیسا ہے،فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو لاحق مشکلات سے نکالنے کیلئے چین اور پاکستان کے درمیان ہونے والا معاہدہ معاون ثابت ہوگا اور چین کے تعاون سے ہی 2022 میں پہلا پاکستان خلا میں جائیگا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کراچی میں عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے ہم پرکراچی اورسندھ کے عوام نے اعتمادکیاہے، آئندہ انتخابات میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔
فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے، سندھ میں فرسودہ سیاست کے ذمہ دارآصف زرداری ہیں،پیپلز پارٹی اب زرداری کی پارٹی ہے، اس کا بھٹو سے ایسا ہی تعلق ہے جیسا زمین کا آسمان سے ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نہیں کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت چندروزکی مہمان ہے، جن غریبوں کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالے گئے انہیں اب مکرجاناچاہیے،چوروں اورڈاکوؤں کیخلاف بات کریں تواپوزیشن ناراض ہوجاتی ہے۔