کراچی، تحریک انصاف نے وفاق اور دیگر صوبوں میں مانگے تانگے کی حکومت بنائی ہے،سعید غنی
صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے وفاق اور دیگر صوبوں میں مانگے تانگے کی حکومت بنائی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں پیپلزپارٹی کے رہنما و سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کان کھول کر سن لیں، صوبے خود مختار ہیں، 3 دن وفاق یرغمال رہا، فواد چوہدری کہاں تھے؟ عدلیہ اور فوج کو گالیاں دینے والوں کے سامنے نیازی نے ہتھیار ڈال دیئے۔
سعید غنی نے کہا کہ حکومت کیخلاف دھرنے دینا سیاست ہے تو انہیں مبارک ہو، ہم نے سندھ حکومت مانگے تانگے کی نہیں بنائی بلکہ وفاق اور دیگر صوبوں میں انہوں نے مانگے تانگے کی حکومت بنائی،ہم کنٹینر کی سیاست نہیں کرتے، ہماری حکومت کسی کے سہارے پر نہیں بلکہ پنجاب اور وفاق میں سہارے کی حکومت ہے، ملک کے مفاد میں پیچھے جانا پڑتا ہے تو ہم پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔