Nov 04, 2018 10:16 pm
views : 433
Location : Different Places
Karachi- Winter Start,Used Cloth Demand Increases
کراچی،سردی کی دستک،گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ
کراچی میں بھی بالآخر سردی نے دستک دے ہی دی جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد سویٹرز،جیکٹ اور گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے لنڈا بازار پہنچ گئی۔صدر کے لنڈا بازار میں ریڑھیوں،فٹ پاتھوں اور دکانوں پر اتوار کے روز خریداروں کے ہجوم دیکھنے میں آیا،لنڈا بازار میں دستانے،اونی ٹوپیاں،جیکٹس،سویٹرز، ،کوٹ اور کمبل لوگوں کی توجہ کامرکز ہیں،خریداری کے لئے آئے شہری مہنگائی کا شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اور مہنگائی ہوگی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندےسے گفتگو کرتے ہوئے دکاندار تاجو کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ کپڑے کی ہول سیل قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں مہنگائی اور بڑھے گی۔
شہری محمد زاہد کا کنا تھا کہ ابھی اتنی سردی نہیں بڑھی جبکہ سردی میں اضافے کے ساتھ گرم کپڑوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگا۔