حیدر آباد:اپنا کام پورا۔۔۔بھاڑ میں جائے نورا
عوامی مسائل کو حل کرنے کے دعویدار۔۔۔ عوامی نمائندوں نے مسائل کا حل کرنے کے بجائے عوامی وسائل کا غلط استعمال شروع کردیا
پانی کا بحران اپنی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے میئر حیدرآباد نے حل نکال لیا ،
فائربریگیڈ کی گاڑیاں میئر صاحب کے گھر پانی پہنچانے لگیں،
لطیف آباد یونٹ 7 میں شہریوں نے میئر طیب حسین کے گھر پانی پہنچانے والی فائربرگیڈ کی گاڑی کی فوٹیج بنا ڈالی
علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ میئر کے گھر فائربریگیڈ کی گاڑیاں باقاعدگی سے پانی پہنچاتی ہیں جبکہ شہریوں کوپانی بھرنے کے لئے راتیں جاگتے ہیں،واسا نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے مگر میئر حیدرآباد کو عوامی مسائل اور پریشانی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے،