Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 05, 2018 12:29 pm views : 424

Lahore-Federal Government decide to take Action Against the rioters
  • Urdu

لاہور:یکم اور 2 نومبر کو ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرِ مملکت مواصلات مراد سعید، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی افتخار درّانی، ایف آئی اے، پی ٹی اے اور ٹریفک پولیس کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں شناخت میں آنے والے شر پسندوں کی فوری گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ملک بھر سے جمع توڑ پھوڑ کے شواہد پر کارروائی کی حکمتِ عملی بھی ترتیب دی گئی۔ایف آئی اے، نادرا اور پی ٹی اے سے شر پسندوں کی شناخت پر رپورٹس کل تک طلب کی گئیں، اجلاس میں شر پسندوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے وزارتِ دفاع سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں نے محنت سے حاصل شدہ املاک کو انتہائی بے دردی سے برباد کیا، املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شر پسندوں کی شناخت اور گرفتاری کے سلسلے میں تعاون کریں۔
دریں اثنا وزارتِ داخلہ نے شر پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے چاروں صوبوں کو مراسلہ لکھا، ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے متاثرہ شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ 5 نومبر کی شام تک حکومت کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب میں سیل قائم کر دیا گیا۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved