کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کچرا اور ویسٹ واٹر سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری کے لیے اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں منصوبے کے چار حصے قائم کرنے کی تجویز دی گئی ،50 میگاواٹ کا ویسٹ واٹر انرجی پروجیکٹ لگے گا،73 ایم جی ڈی ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جو انڈسٹریز کے لیے ہوگا
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں کراچی کے پانی کا مسئلہ اور صوبے کی انرجی کا مسئلہ حل کرنا ہے، اگر یہ دونوں ساتھ ہو جاتے ہیں تو یہ بڑی کامیابی ہوگی،کراچی میں 17 ہزار ٹن کچرا اٹھتا ہے،3ہزار ٹن کچرا روزانہ پلانٹ کو دینے سے 50 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگ سکتا ہے،اس طریقے سے ہم 50 میگاواٹ کے 5 پاور پلانٹ لگا سکتے ہیں جس سے ہم 250 میگاواٹ پاور پیدا کرسکتے ہیں،
وزیراعلیٰ سندھ نے لوکل گورنمنٹ کے منسٹر سعید غنی کو پاور پلانٹ کو کچرا دینے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو پالیسی بنانے کی ہدایت کردی،یہ پاور پلانٹ چکرا گوٹھ میں لگانے کی تجویز ہے جہاں پرلینڈ فل سائیٹ ہے،