اسلام آباد :فیصل جاوید نے 3 ممالک کے دوروں میں ڈیمز فنڈ کیلئے 12 کروڑ روپے جمع کرلئے
ڈیم کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈ جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے 3 ممالک کے دوروں میں ڈیمز فنڈ کیلئے 12 کروڑ روپے جمع کرلئے۔سینیٹر فیصل جاوید نے ڈنمارک، یونان اور اوسلو کا دورہ کیا اور وزیراعظم کےدستخط شدہ بلے اور گیند کی بھی نیلامی کی گئی۔
فیصل جاوید نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کا ملک کیلئے جذبہ قابل تحسین ہے، انشااللہ اس جذبے کے ساتھ ڈیم اپنی مدت سے پہلے بن جائے گا۔
8 ستمبر کو ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دیا تھا اور کہا تھا کہ امریکی، یورپی ممالک میں فنڈ ریزنگ کے لیے پارٹی رہنما رابطے کریں گے۔