کراچی:لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی، ڈاکٹر فاروق ستار عدالت میں پیش
سٹی کورٹ میں ایم کیو ایم رہنماؤں کیخلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی ،ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار عدالت میں پیش ہوئے
عدالت نے فاروق ستاد سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر صاحب آپ ہمیشہ کورٹ لیٹ آتے ہے،جس کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میرا کیس 11 بجے ٹائم فیکس تھا اس لئے اپنے وقت پر آیا،مقدمہ کے فائل پیش نہ کرنے پر عدالت کا تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا ، تفتیشی افسر کا عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے فائل تلاش کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی، جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ ہم صرف آپ کو 5 دن کی مہلت دے رہے ہیں،عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سیاست دان موسم خود بناتے ہے کبھی گرم تو کبھی سرد، سیاست دانوں کا رویہ بھی بالکل اسٹاک ایکسچینج کی طرح ہوتا ہے کبھی اوپر رو کبھی نیچے، ان کا کہنا تھا کہ زمین واحد سیارہ ہے جس پر انسان بستا ہے
یاد رہےسولجر بازار میں قائم لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے مقدمے میں فاروق ستار،مئیر کراچی و دیگر پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہیں