کراچی، انصاف کے حصول کے لیے ہم ہر معاونت کریں گے. حلیم عادل شیخ
پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 60 سالہ بزرگ شہری عبداللہ کے گھر پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ، ایم پی اے علی عزیز جی جی پہنچے،ان کے ہمراہ پی ٹی آئی لائیرز فورم کے وکلا کی ٹیم بھی موجود تھی،حلیم عادل شیخ، علی عزیز جی جی نے ورثاء سے تعزیت کی،ورثاء سے واقعے کے حوالے سے تفصیلات معلوم کی.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ تصاویر کو دیکھ کر کوئی بھی اندازہ کرسکتا ہے کہ شہری کیا ہے،گواہوں کے بیان میں بھی تضاد ہے،گواہ شکل سے ہی مکبر لگ رہے ہیں،واقعے کے بعد اعلیٰ افسران سے بات ہوئی،نوٹس لے لیے گئے گئے مگر متاثرہ خاندان سے بات نہیں کی گئی.
ان کا مزید کہنا تھا کہ کالی وردی کو سلام پیش کرتے ہیں مگر سب اچھے بھی نہیں،واقعے کے بعد ان کے گھر آنا چاہیے تھا مگر کوئی تفشیش کے لیے نہیں آیا،بھیڑ بکری نہیں انسان مرا ہے آئی جی صاحب کو ایکشن میں آنا چاہیے تھا،یہ قتل ہے اسے مٹی میں ملنے نہیں دیں گے.
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کے لیے ہم ہر معاونت کریں گے