Nov 05, 2018 08:02 pm
views : 447
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Minister Port & Shipping Video Message
اسلام آباد، ملکی ترقی کیلئے سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، علی زیدی
وفاقی وزیر جہاز رانی وبندرگاہ علی زیدی کا کہنا ہے کہ وزارت پورٹ اینڈ
شپنگ کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ایک لاکھ گیلن پانی کیلئے آر او پلانٹ
لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے اور بھٹ شاہ سے شہر آنے والے مریضوں کیلئے
فوراً سے پیشتر ایک ایمبولینس بوٹ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ میں کشتیوں
کی پارکنگ کو ختم نہیں کررہا ۔ میں مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم
کرنے کیلئے ایک بہترین جیٹی بنانے کا خواہاں ہوں۔ کشتیاں کراچی کی نہ صرف
خوبصورتی بلکہ یہ ہماری ثقافت کا حصہ بھی ہے اور میں اس ثقافت کو فروغ دینے
کے ساتھ ساتھ لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ سازشی عناصر کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ تبدیلی کی
حکومت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نئے پاکستان کے ساتھ ساتھ نیا کیماڑی بھی بن
جائے۔ وزیر اعظم عمران خان کا پہلا پیغام تھا کہ ملک کے پسے ہوئے طبقہ کو
اوپر لانا ہے لہٰذا میں لوگوں کی بہتری کیلئے کام کررہا ہوں۔ ملکی ترقی
کیلئے سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔