div align="right"> وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے اسلام آباد پولیس کے نئے آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان نے ملاقات کی۔
اس
موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہناتھا کہ اسلام آباد
پولیس کو مثالی پولیس بنانا ہے، اسلام آباد کی پولیس کو باقی صوبوں کے
لئے رول ماڈل بنائیں گے۔بدعنوانی کو پولیس محکمہ سے ختم کرنا ہے۔
وزیر مملکت شہریار آفریدی نے نئے آئی جی پولیس عامر ذوالفقار کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی شکایات سنیں اور ان کا مداوا کریں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف مہم چلائی جائے۔
آئی جی اسلام آباد کی طرف سے اسلام پولیس کو مثالی پولیس بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔