div align="right">وزیراعلیٰ
پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر
دیا۔مرالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی مجموعی پیدواری صلاحیت 7.64میگا واٹ
ہے۔منصوبے کی تکمیل پر تقریباً 4 ارب روپے لاگت آئی۔مرالہ پاور پراجیکٹ سے
سالانہ381.64ملین روپے مالیت کی43.37گیگا واٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے۔اپر
چناب کینال پر تعمیر ہونے والے ہائیڈروپاور پراجیکٹ میں 1.9میگا واٹ کی
4اُفقی شافٹ ریگولیٹڈ کپلان ٹربائین نصب کی گئی ہیں۔منصوبے سے پیدا ہونے
والی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔
نیشنل گرڈ میں بجلی شامل کرنے کیلئے 1.5کلومیٹر طویل 11ہزار کلوواٹ کی
ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی ہے۔مرالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کو انرجی
ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب پاور مینجمنٹ یونٹ کی زیر
نگرانی مکمل کیا گیا ہے ۔
تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک
انصاف کی حکومت کے دور میں پن بجلی کے پہلے منصوبے کا افتتاح کیا گیا ہے۔اس
طرح کے دیگر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں
گے۔وزیراعلیٰ نے سیالکوٹ ہیڈ مرالہ روڈ اور سیالکوٹ پسرور روڈ کی فوری
تعمیر و مرمت کے اعلان کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ بننے والے
صنعتی زونز کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ نے ہیڈ مرالہ ہائیڈور پاور پراجیکٹ کا دورہ بھی کیا
اور مرکزی کنٹرول روم گئے جہاں پر انہوں نے بجلی کی پیداوار کا جائزہ
لیا۔