ڈی جی نیب بلوچستان عابد جاوید نے چیمبر آف سمال انڈسٹریز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر تاجر برادری سے خطاب کے دوران ڈی جی نیب بلوچستان عابد جاوید کا کہنا تھا کہ انصاف اور میرٹ کے بغیر معاشرے کی بقاء ممکن نہیں ہے،تاجر برادری کے مسائل کا ادراک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں افرادی قوت کو مثبت انداز میں استعمال نہیں کیا گیا، معدنی وسائل ہمارے ہیں مگر فائدہ دوسرے ممالک والے اٹھاتے ہیں۔
ڈی جی نیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ بڑے ٹیندرز کی بولی کے موقع پر نیب کے نمائندے بٹھائیں گے،کچھی کینال منصوبے میں کرپشن کے بڑے کیسز ہیں، لینڈ الاٹمنٹ کے 32 کیسز میں سے 10 گوادر کے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہیں ہیں، کچھ کوؤں کولٹکانا پڑے گا تبھی مسئلے حل ہوں گے۔