بلوچستان اسمبلی میں خشک سالی کی وجہ سے بلوچستان کو آفت زدہ قرار دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ کی جانب سے توجہ دلاو نوٹس پیش کیا گیا۔ثناء بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان خشک سالی سے شدید متاثر ہے، جس کی وجہ سے صوبہ مشکلات کا شکار ہے۔قدرتی آفات کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔
انہوں
نے کہا کہ آنے والے دس سالوں کے بعدسب کو پتہ چلے گا کہ بلوچستان میں
کیا ہوگا۔بلوچستان میں وقفے وقفے سے خشک سالی آئی ہےعوام اپنی مدد آپ کے
تحت خشک سالی سے نمٹ رہے ہیں۔
ثناء بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ خاران کی 90 فیصد آبادی خشک سالی سے متاثر ہے،خشک سالی کے باعث بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
بعدازاں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔