اسلام آباد،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کومعصوم مسلمانوں کیلئے مذبح خانہ بنا دیاہے،مشعال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کومعصوم مسلمانوں کیلئے مذبح خانہ بنا دیاہے۔
چھ نومبر1947 کے حوالے سے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ 6 نومبر1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر کے عوام پر مظالم کے پہاڑ گرائے،اس دن لاکھوں مسلمانوں کو انکے اہلخانہ کے سامنے بے رحمی سے قتل کیا گیا،کشمیریوں کی نسل کشی کے حوالے 6 نومبر ایک سیاہ دن ہے،دہشتگرد بھارت اورمہاراجہ ہری سنگھ نے مسلمان کے خون سے ہولی کھیلی۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کر کے جغرافیائی تبدیلی کی گئی،مقبوضہ کشمیر معصوم مسلمانوں کیلئے مذبح خانہ بنا دیا گیا ہے،کشمیری نوجوانوں کو قتل کر کے انکی لاشوں کو دھماکہ خیزمواد سےاڑا دیا جاتاہے،برطانوی پارلیمانی گروپ کی رپورٹ میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بےنقاب کیا گیا ہے۔