کراچی،چئیرمین قائمہ برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات
چئیرمین قائمہ برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی،ملاقات میں صوبہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی سندھ نے سینیٹر رحمان ملک کو سی پیک اور سیکورٹی سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی میں امن امان کی بحالی کے حوالے سے کیے گئے آپریشن کے اخراجات میں مالی معاونت نہیں کررہی،آج تک امن و امان کے اخراجات پر وفاقی حکومت کی طرف سے ایک پیسہ بھی جاری نہیں ہوا۔
سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وفاق کی طرف سے عدم تعاون کا معاملہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں اٹھا ونگا،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اپنے اجلاس میں بحث کرکے سندھ کو اپنا حق دلوائے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سندھ کے حقوق کا معاملہ کمیٹی اجلاس میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ صوبے کو سی پیک منصوبوں میں مناسب حصہ نہیں دیا گیا،سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے سندھ حکومت بھرپور کام کررہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ سینیٹ کی اسٹیڈنگ کمیٹی آن انٹیریر کے اجلاس میں شرکت کرکے سندھ کا معاملہ اٹھائیں گے،اس موقع پر سی پیک کی سیکورٹی سمیت دیگر قومی معاملات میں حکومت سندھ کے کردار کو سراہتا ہوں۔
سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ و آئی جی پولیس سندھ سیکورٹی معاملات بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔