کراچی،محدود وسائل کے باوجود اداروں کی کارکردگی بہترین ہے،وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ این آئی ایم کا ملک کے افسران کی ٹریننگ میں اہم کردار ہے، این آئی ایم کے ٹریننگ پروگرام بہت ہی کارگر ہیں۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں 26 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس پروگرام کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے، این آئی ایم کے ٹریننگ پروگرام بہت کارگر ہیں۔ تربیت مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دیتا ہوں، محدود وسائل کے باوجود ادارے کی کارکردگی بہتر ہے،بہتر کام نہیں ہوگا تو ترقی کیسے ہو گی،سندھ دیگر صوبوں کے ساتھ مل کر ترقی کرے گا۔