اسلام آباد، شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 10 نومبر تک توسیع
احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 10 نومبر تک توسیع کردی۔
نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو راہداری ریمانڈ میں توسیع کیلئے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔
نیب کی جانب سے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 11 نومبر تک توسیع کی استدعا کی گئی جبکہ شہباز شریف نے استدعا کی قومی اسمبلی کا اجلاس 9 نومبر تک ہوگا، اس لئے میرا راہداری ریمانڈ 10 نومبر تک دیا جائے۔
شہباز شریف نے فاضل جج سے شکوہ کیا کہ ابھی تک مجھے نہیں بتایا گیا کہ کرپشن کہاں ہوئی ہے۔ راہداری ریمانڈ کے دوران بھی تفتیشی افسر پوچھ گچھ کرتے رہے ہیں، عدالتی آرڈر میں بھی یہ بات لکھی جائے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 10 نومبر تک توسیع کردی۔