اسلام آباد، قومیں وہ ہوتی ہیں جو دن رات محنت کرتی ہیں ، شہریار خان آفریدی
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت جاری ہے۔ اراکین پارلیمنٹ قومی اسمبلی میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومیں وہ ہوتی ہیں جو دن رات محنت کرتی ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں ایک امید کی کرن جاگ رہی ہے جو کہ پورے پاکستان کو متحرک کرنے کیلئے چلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے معزز اراکین ساتھیوں کو واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہم دن رات کام کرکے ثابت کردیں گے کہ مایوسیاں ہمارا کچھ نہیں کرسکتیں۔ ہم مسلم لیگ (ن) کے اراکین کے نکتے کو تسلیم نہیں کرتے۔